ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل) تائیوان میں ہوگا

ہفتہ 14 مئی 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل) اتوار کو تائیوان میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 18 ویں ایشین ٹیم سکواش چمپئن شپ بھی وہاں شروع ہے جس میں پاکستانی چار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل شامل ہیں  کوچنگ کے فرائض فہیم گل انجام دے رہے ہیں۔ یہ چمپئن شپ 15 مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :