محمد عامر کو آئندہ ہفتے برطانیہ کا ویزا ملنے کا امکان

محمد عامر کی تمام تر دستاویزات مکمل ہیں اور لیٹر موصول ہونے کے بعد ویزا درخواست سوموار کو بھیج دی جائے گی

ہفتہ 14 مئی 2016 20:35

محمد عامر کو آئندہ ہفتے برطانیہ کا ویزا ملنے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عامر کے انگلینڈ کیلئے ویزے کی درخواست پیر کو دینے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والے بیشتر قومی کرکٹرز کے ویزوں کی درخواست دے دی ہے لیکن بورڈ سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کی درخواست معمول کے مطابق جمع نہیں کرائی گئی کیونکہ قوی امکان تھا کہ ان کی درخواست رد کر دی جاتی۔

پی سی بی نے خصوصی کیس تیار کر کے انگلش کرکٹ بورڈ اور برطانوی سفارت خانے سے بات چیت کی ہے اب بورڈ کو ای سی بی کی جانب سے محمد عامر کیلئے این او سی کا انتظار ہے محمد عامر کی تمام تر دستاویزات مکمل ہیں اور لیٹر موصول ہونے کے بعد ویزا درخواست سوموار کو بھیج دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :