پانامہ لیکس کے مسئلے پر نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ، جتنا جلدی ہو احتساب کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیں ‘ اعجاز احمد چوہدری

عمران خان باہر سے پیسہ کما کر ملک میں لایا ہے ،نواز شریف نے ملک سے پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے زریعے بیرون ملک منتقل کیا ہے

ہفتہ 14 مئی 2016 20:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے مسئلے پر نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے ، جتنا جلدی ہو نواز شریف احتساب کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیں عمران خان باہر سے پیسہ کما کر ملک میں لایا ہے جب کہ نواز شریف نے ملک سے پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے زریعے بیرون ملک منتقل کیا ہے ، مغل اعظم کے تنخواہ دار درباری عمران خان پر بے بنیاد بہتان تراشی کر کے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہے ، عمران خان نے اپنے تمام اثا ثے ڈکلئیر کیے ہے اور ہمیشہ اپنی قوم سے سچ بولا ہے ،نواز شریف قوم سے سچ بول کر دکھائیں کہ یہ اربوں روپے کس طرح بیرون ملک گئے ہے۔

وہ گزشتہ روز شبیر سیال ، نور خان بھابھہ ، ثوبیہ کمال اور میاں علی رشید کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری (ن) لیگ ملکر بھی اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی مغل اعظم کے درباریوں کا ٹولہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفاددار بننے کے بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں پنجاب حکومت صوبے میں اپنی رٹ کھو چکی ہے شہباز شریف بڑھکیں مارنے کے بجائے ہسپتالوں میں عد م سہولتوں کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کریں ، صوبے کی غریب عوام ہسپتالوں میں صحت کی عدم سہولتوں کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لاہور میں وینٹی لینٹر نہ ہونے کی وجہ سے تین افراد کے ہلاکتوں کی ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ننکانہ دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں محکمہ اوقاف کے دفتر کو جلائے جانا شہباز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے ،تحریک انصاف کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ تحریک تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے حکمرانوں نے اپنا آمرانہ طرز حکمرانی نہ بدلا اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب نہ دیا تو پھر ان کو عوام کا غیض و غضب بہا کر لے جائے گا ، اعجاز احمد چوہدری آ ج فیصل آباد کاایک روزہ دورہ کریں گے اپنے دورے کے موقع پر دھوبی گھاٹ کے جلسے کو حتمی شکل دے گے ، جناح ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کریں گے اور جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے فیصل آباد کے سٹیک ہولڈرز ، ایم این ایز ، ایم پی ایز سے ملاقاتیں کریں گے ، اعجاز احمد چوہدری نے خانیوال میں پارٹی رہنما شاہدہ ملکہ کے خاوند کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔