پورٹ قاسم پر دوسرا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرنے کا ٹھیکہ رواں ماہ منظور کر لیا جائے گا‘ شاہد خاقان عباسی

منتخب کی جانیوالی کمپنی نے اعشاریہ 417 سینٹس فی ایم ایم سی ایف ،ایل این جی پراسیس کرنیکی پیشکش کی ہے‘ وفاقی وزیر

ہفتہ 14 مئی 2016 20:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر دوسرا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرنے کا ٹھیکہ رواں ماہ منظور کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کے لئے دو پارٹیوں سے بولیاں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک کمپنی کو منتخب کیا جا چکا ہے جس کا حتمی اعلان رواں ماہ کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے اعشاریہ 417 سینٹس فی ایم ایم سی ایف کے حساب سے ایل این جی پراسیس کرنے کی پیشکش کی ہے، پلانٹ مکمل ہونے کے بعد یومیہ 600 ایم ایم سی ایف درآمدی ایل این جی پراسیس کرے گا۔

متعلقہ عنوان :