شکارپور، خان پور کے قریب 2رکشوں میں تصادم ،ایک بچہ جاں بحق ،خواتین سمیت 4افراد زخمی

ہفتہ 14 مئی 2016 20:08

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) شکارپور کے قریب خانپور تھانے کی حدود خانپور انڈس ہائی وے پر داروغوواہ پر دورکشوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 4افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور تھانے کی حدود خانپور انڈس ہائی وے پر داروغوواہ پرسی این جی رکشہ اور چنگچی میں آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 10سالہ بچہ سجاد علی عرف حبدار علی موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ تین خواتیں منظوراں،ساجدہ ،حفیظاں ،قادر بخش اورعلی احمد شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال اور زخمیو ں کو علاج کے لئے شکارپور منتقل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :