کراچی، روزے کا اصل مقصد انفرادی تقویٰ کے ذریعے اجتماعی تقویٰ تک پہنچا ہے ،رعنا فضل

ہفتہ 14 مئی 2016 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) روزے کا اصل مقصد انفرادی تقویٰ کے ذریعے اجتماعی تقویٰ تک پہنچا ہے یعنی ایسے افراد کی تیاری جو ہر جگہ جہاں اور جس شعبے میں موجود ہوں اللہ سے ڈرنے والے ہوں یہ بات نائب قیمہ جماعت اسلامی پاکستان رعنا فضل نے گرین فلیگ اسکول بلوچ کالونی میں استقبال رمضان کے ایک بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ روزے کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ اللہ کی بڑائی ہر جگہ قائم ہو۔

(جاری ہے)

انسانوں کے انفراادی وجودپر بھی اللہ کی بڑائی کا اظہار ہو اور اجتماعی طور پر پورے معاشرہ میں اس کا عکس نظر آئے۔ یعنی عدالتوں کے ذریعے لوگوں کو انصاف ملے، معاشی نظام اللہ کے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلے ، میڈیا کی پالیسیاں اللہ کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق ہوں اور سیاسی معاملات میں بھی اللہ کی بڑائی ہر جگہ نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہر سطح پر ہونے والی کرپشن ہے لیکن اللہ کا خوف دلوں میں ہو تو ایسے لوگ کرپٹ نہیں ہوتے اور دوسروں کا حق نہیں چھینتے گویا روزے کے ذریعے حاصل ہونے والے تقویٰ کی ذریعے اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :