پشاور کے علاقے فقیر آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص کوقتل کردیا

ہفتہ 14 مئی 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص کوقتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فضل سبحان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم اور صوابی کا رہائشی ہے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :