ڈی جی رینجرز سندھ سے متحدہ،مہاجر موومنٹ اور پی ایس پی کے وفود کی ملاقاتیں

تینوں جماعتوں کے وفود کی شہر میں امن برقرار رکھنے کیلئے کوششوں کی یقین دہانی،کراچی کا امن برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،امن کیلئے رواداری اور برداشت کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔ترجمان رینجرز سندھ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 مئی 2016 19:36

ڈی جی رینجرز سندھ سے متحدہ،مہاجر موومنٹ اور پی ایس پی کے وفود کی ملاقاتیں

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء) :ڈی جی رینجرز سندھ سے متحدہ ،مہاجر موومنٹ اور پی ایس پی کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جن میں تینوں جماعتوں کے وفود نے کراچی میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی کوششوں کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،امن کیلئے رواداری اور برداشت کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہ کراچی میں امن سکیورٹی اداروں اور شہریوں کی مشترکہ کوششوں سے قائم ہوا ہے۔