Live Updates

عمران خان کے 1987میں غلط بیانی کے ذریعے پنجاب حکومت سے صوابدیدی کوٹے پر ایک کنال کا پلاٹ حاصل کرنے کا انکشاف

میرے پاس کوئی جائیداد یا پلاٹ نہیں ، سرکاری کوٹے سے پلاٹ دیاجائے، عمران خا ن کاوزیراعلیٰ کو لکھی گئی درخواست میں موقف

ہفتہ 14 مئی 2016 19:17

عمران خان کے 1987میں غلط بیانی کے ذریعے پنجاب حکومت سے صوابدیدی کوٹے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لند ن میں آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد 1987میں غلط بیانی کرلاہور میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی کوٹے سے ایک کنال کا پلاٹ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،عمران خان نے اس وقت موقف اختیار کیا تھاکہ انکے پاس پاکستان میں کوئی جائیداد یا پلاٹ نہیں ،اس لیے اسے سرکاری کوٹے سے پلاٹ الاٹ کیا جائے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کی سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق 1987میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعلی میاں محمد نوازشر یف سے پلاٹ دیے جانے کی درخواست کی تھی جسے وزیراعلی نے منظور کرلیا۔اس وقت کے سیکرٹری ٹو وزیراعلی نوید احسن کی طرف سے جاری لیٹر میں کہا گیا تھا کہ چیف منسٹر نے اپنے صوابدیدی کوٹے سے عمران خان کو فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کنال کا پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دی ہے اس لیٹر کی ایک کاپی عمران خان کے نام بھی جاری کی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کی سامنے آنے والی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو4اپریل1987کو فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ایک کنال کا پلا ٹ الاٹ کیا گیا ہے جس کا نمبر 11 ہے اور و ہ بلاک ڈی میں واقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لند ن میں آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد 1987میں غلط بیانی کرلاہور میں وزیراعلی کے صوابدیدی کوٹے سے ایک کنال کا پلاٹ حاصل کیا تھا۔

عمران خان نے اس وقت موقف اختیار کیا تھاکہ انکے پاس پاکستان میں کوئی جائیداد یا پلاٹ نہیں ،اس لیے اسے سرکاری کوٹے سے پلاٹ الاٹ کیا جائے۔واضح رہے کہ 1987میں میاں محمد نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے جنھوں نے عمران خان کو ایک کنال پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ اس وقت کے سیکرٹری ٹو وزیراعلی نوید احسن مختلف محکموں میں اعلی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور انھیں مشرف دور میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر چیئرمین نیب بنایا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :