بٹ گرام، پو لیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن، دو مغوی خواتین کراچی اور چلاس سے برآمد

ہفتہ 14 مئی 2016 19:03

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء ) بٹ گرام، پو لیس اسٹیشن چانجل بٹ گرام کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن، دو مغوی خواتین کراچی اور چلاس سے برآمد ، مختلف کاروائیوں کے دوران اسلحہ منشیات بھی برآمد ، تفصیلات کے مطابق ایس پی بٹ گرام راجہ عبد الصبور ایس پی انوسٹگیشن افتخار خان کی خصو صی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ چانجل عبد الستار خان اور تفتیشی آفیسر ایس ایچ او منیر نے سماج دُشمن عناصر کے خلاف گرینڈ اپریشن کر تے ہو ئے دو مغوی خواتین سمیت کئی اشتہاری گرفتار اور برآمد کر لئے ، دو خواتین مغوی بخت مینہ کو کراچی سے اور راحت بی بی کو چلاس دیا مر سے برآمد کر لیا گیا ، جبکہ اپریشن کے دوران کئی اشتہاری بھی دھر لئے گئے جبکہ قتل کے کئی ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا،دیگر کاروائیوں میں ملزمان اور سماج دشمن عناصر سے 5عدد رائفل 1بندوق 6عدد پستول 167عدد کارتو س 185گرام چرس اور 5خطرناک اشتہاری بھی گرفتار کر لئے گئے، تھانہ چانجل کے ایس ایچ او عبد الستار خان اور تفتیشی آفیسر ایس ایچ او منیر خان نے صحا فیوں کو بتا یا کہ سماج دشمن عنا صر کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رہے گا علا قے کو آمن کا گہوراہ بنا یا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :