لکی مروت میں گھریلو جھگڑے پر 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 14 مئی 2016 19:00

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) لکی مروت کے علاقے دلو خیل میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت کے نواحی علاقے دلو خیل میں معمولی تنازع پر دو خاندانوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے