ترکی میں 500پاکستانیوں کے پھنس جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ، یونان سے ترکی ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 190 ہے، تصدیق کے بعد 31 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، دیگر کی تصدیق کا عمل جاری ہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

ہفتہ 14 مئی 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ترکی میں 500پاکستانیوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونان سے ترکی ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 190 ہے، تصدیق کے بعد 31 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، دیگر کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کو 2 گروپوں میں یونان سے ڈیپورٹ کیا گیا، پہلے گروپ میں 55اور دوسرے گروپ میں 135پاکستانی شامل تھے، ترکی میں 500پاکستانیوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات غلط ہیں،یونان سے ترکی ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 190 ہے،جن میں سے تصدیق کے بعد 31 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 159 ڈیپورٹیز کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے، ان ڈیپورٹیز کو تصدیق کے بعد وطن واپس لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :