حکومت سندھ کی عدم توجہی:بابائے قوم کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر لگ گئے

وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کچرا پھینکنے پر مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے، بانی پاکستان کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر وں کو فوری ٹھکانے لگایاجائے۔عوام کا مطالبہ۔۔ قائداعظم کی رہائشگاہ کے باہر سے کچرا اٹھانامیری ذمہ داری نہیں ہے، رمضان المبارک سے قبل شہر سے کچرا ٹھکانے لگایا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کے ایم سی کو ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 مئی 2016 18:43

حکومت سندھ کی عدم توجہی:بابائے قوم کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء) :حکومت سندھ کی عدم توجہی کے باعثبابائے قوم کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کچرا پھینکنے پر مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کچرا اٹھانامیری ذمہ داری نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد کی عوام نے بانی پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر لگنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس عظیم شخصیت نے پاکستان بنایا حکومت سندھ اس کو اہمیت نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی عدم توجہی کے باعث قائد اعظم کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کس قدر اقدامات اٹھا رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی رہائشگاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر وں کو فوری اٹھوایا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہناہے کہ قائداعظم کی رہائشگاہ کے باہر سے کچرا اٹھانامیری ذمہ داری نہیں ہے۔کچرا ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہے۔انہوں نے کے ایم سی کوہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل شہر سے کچرا ٹھکانے لگایا جائے۔