رینجرز آپریشن کے بعد کراچی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔مصطفی کمال

بھٹکے لوگوں کی کونسلنگ کیلئے ایک ادارہ قائم کررہے ہیں،آفتاب خان کے دوران حراست مارے جانے پر دکھ ہے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، قائد متحدہ کی لندن رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 مئی 2016 18:43

رینجرز آپریشن کے بعد کراچی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔مصطفی کمال

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن کے بعد کراچی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے، بھٹکے لوگوں کی کونسلنگ کیلئے ایک ادارہ قائم کررہے ہیں،آفتاب خان کے دوران حراست مارے جانے پر دکھ ہے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، قائد متحدہ کی لندن رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔لوگوں کو بتایا جائے کہ یہ غلط راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آپس میں نفرتوں کو ختم کرناہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں سے پوچھا جائے کہ کیا انہیں ”را“فنڈنگ نہیں کررہی ہے۔ہم نہ کسی کا آفس بند کروا رہے ہیں اور نہ ہی قبضے کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد متحدہ کی لندن رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرینگے۔