شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ بٹانے کومثالی گھرانہ بنانے کا کلیہ قرار دیدیا

ہفتہ 14 مئی 2016 18:43

شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو گھر میں ہی لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ بٹانے کومثالی گھرانہ بنانے کا کلیہ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شرمیلا ٹیگور نے یہ بھی قرار دیا کہ اصل مرد وہ ہے جو ہر گھریلو کام اپنی بیوی کے لئے نہیں چھوڑ دیتا۔انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں اپنے شریک حیات کا بوجھ شیئر کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ایسا کرنا آپ کے مرد ہونے کے رتبے میں کوئی کمی نہیں کر دے گا۔

(جاری ہے)

میں عینی شاہد ہوں کہ میرے بیٹے سیف علی خان جب باپ بنے تو انہوں نے کیسے بوجھ کو شیئر کیا “۔شرمیلا ٹیگور نے مزید کہا کہ ”یہ بات آج ہر کسی کے ذہن میں ہے کہ گھریلو کاموں کے بوجھ کو شیئر کئے جانے کی ضرورت ہے ، لانڈری گھر پر ہی ہو اور اور چھوٹے موٹے گھریلو کام کاج میں ایک دوسرے کی مدد کی جائے “۔شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سوہا علی خان نے کہا کہ ”اماں ایک ورکنگ وائف اور ایک ماں تھیں۔میں اپنے والد کو اس معاملے میں بہت ہی مددگار دیکھ چکی ہوں حتی کہ لانڈری ہمیشہ میرے والد کے ذمے تھی “۔ ۔