ابو ظہبی: دو ایشیائی تارکین وطن سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

ہفتہ 14 مئی 2016 17:27

ابو ظہبی: دو ایشیائی تارکین وطن سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آکر ..

ابوظہبی:(اُر دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : ابوظہبی میں دو ایشیائی تارکین وطن العین سڑک کو عبور کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آ کر جں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد غلط جگہ سے سڑک کو عبور کر رہے تھے کہ اچانک گاڑی کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد کا تعلق ہندوستان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غلط جگہ سے سڑک عبور کر نے پربھاری جرمانے عائد ہیں لیکن پھر بھی لوگ اس پر عمل نہیں کرتے جو ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :