جدہ: سعودی بارڈرکسٹمز کی کاروائی، 10ملین سِگرٹ ضبط

ہفتہ 14 مئی 2016 17:00

جدہ: سعودی بارڈرکسٹمز کی کاروائی، 10ملین سِگرٹ ضبط

جدہ:(اُر دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء): سعودی بارڈر کسٹمز نے ایک کامیاب کاروائی کر تے ہو ئے، مملکت میں سمگل کی جانے والی غیر قانونی سِگرٹ کی بڑ ی کھیپ پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی کسٹمز نے دو کاروائیوں میں پہلی دفعہ سِگرٹ کے پیکٹوں کی اتنی بڑی تعداد پکڑی۔

(جاری ہے)

ایک کاروائی میں600,000سگرٹ جو کہ صابن بنانے والے پاوڈر میں چھپائے گئے تھے پکڑے۔ اسکے علاوہ دوسری کاروائی میں البتانا بارڈر پر پکڑے جن میں سے بھی سگرٹ کے پیکٹوں کی کثیر تعداد ملی۔ کسٹمز حکام نے بتایا سمگلر صرف کسٹمز کی مد میں دی جانے والی رقم بچانے کی خاطر اسکی سمگلنگ کرتے ہیں۔