پشاور ،لوئر دیر میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

ہفتہ 14 مئی 2016 16:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پشاور اور لوئر دیر میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق فضل سبحان نامی پولیس اہلکار فردوس سبزی منڈی میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دیر لوئر کے پولیس کے مطابق سپیشل پولیس اہلکار بشیر گزشتہ شب اپر مسکینی کے علاقے میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ۔

مقتول پولیس اہلکار کے لواحیقین کا کہناہے کہ بشیر نے خود کشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے خود کشی کے بیان کو غلط قرار دیا ہے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے بھائی سردار کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :