پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کیلئے ٹھٹھہ پہنچ گئی

مخالفین کی سازشوں سے پارٹی پر فرق نہیں پڑیگا ،پیپلزپارٹی قائم ہے اور رہے گی، نثار کھوڑوکاورکروں سے خطاب

ہفتہ 14 مئی 2016 16:59

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی پارٹی کی ازسر نو تنظم سازی کیلئے ٹھٹھہ پہنچ گئی ۔ضلع ٹھٹھہ میں پارٹی کا جنرل ورکرز اجلاس ہوا، اجلاس میں نئی عہدیداروں کیلئے کارکنان سے تجاویز لی گئیں۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سندھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ نثار احمدکھوڑو نے کہاکہ مخالفین کی سازشوں سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،پیپلزپارٹی قائم ہے اور رہے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے سب کارکنان کا بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر تمام کارکنان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ سے بھاگنے کی غلطی اور چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی پارلیمینٹ ہے جس نے وزیراعظم کو عمران خان کے دھرنے کے دوران بچایا تھا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب کو بحران میں دوستوں کی ضرورت ہے۔ حکومت کے ایک دو وزراء کو چھوڑ کر تمام وزراء مزاحیہ اداکار لگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیر کہتا ہے کہ اپوزیشن کی باتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں، جبکہ وہی وزیر حکومت کا بیڑا غرق کرے گا۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پانامہ لیکس میں جس کا بھی نام آیا ہے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں جائیں۔ وزیر اعظم کو اس وقت ملک سے باہر نہیں جانا چاہیئے تھا۔

متعلقہ عنوان :