سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

دھوکہ دہی ،دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کو 29مئی تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے،عدالت کا حکم

ہفتہ 14 مئی 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) ایم کیو ایم پر ”را“ سے فنڈنگ لینے کے مقدمے میں اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمے کی سماعت ہفتہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ ساوٴتھ نے سرفراز مرچنٹ کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو 29مئی تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔سرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے ۔واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ ایف آئی اے کو ایم کیو ایم کو ”را“ کی فنڈنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کراچکے ہیں ۔