طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانیوالی چارپروازیں منسوخ

ہفتہ 14 مئی 2016 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی چارپروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دو پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق متاثر ہونے والی پروازوں میں ایئربلیو، مالنڈو ایئر اور پی آئی اے کی پروازیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث ایئربلو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز430 ، ایئربلیو ہی کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز431 ، ملائیشیا کی مالنڈو ایئر کی کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز131، جبکہ ملائیشیا ہی کی مالنڈو ایئر کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز132 کو منسوخ کردیا گیا ۔

ادھر آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے651 پچاس منٹ تاخیر سے دن سوا گیارہ بجے پہنچی جبکہ پی آئی اے ہی کی لاہور سے بہاولپور جانے والی پرواز پی کے 651 ایک گھنٹہ تاخیر سے دن بارہ بجے روانہ ہوئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق آنے جانے والے مسافر ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے انکوائری پر رابطہ کر لیں تاکہ انہیں زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :