منہاج قاضی کا شاہد حامد قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،مغیز قاضی

ہفتہ 14 مئی 2016 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے ملزم منہاج قاضی کے بھائی مغیز قاضی نے کہا ہے کہ منہاج قاضی کا شاہد حامد قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شاہد حامد قتل کیس میں منہاج قاضی کی شناخت ہونے کے بعد ایک بیان میں ملزم کے بھائی مغیز قاضی نے کہا کہ منہاج قاضی ٹارگٹ کلرز نہیں ایم کیو ایم کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کا رکن ہے ۔

منہاج قاضی 11سال قبل ایک ہفتہ کے لیے نائن زیرو کا سکیورٹی انچارج رہا ہے ۔منہاج قاضی 11سال سے ملائیشیا میں تھا ،بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلئے آیا تو گرفتار کرلیا گیا ۔مغیز قاضی نے کہا کہ منہاج عرف اسد شاہد حامد قتل کیس میں مطلوب تھا جس لائنز ایریا کا رہائشی ہے ۔منہاج قاضی کا شاہد حامد قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :