وزیراعظم پارلیمینٹ سے بھاگے تو پانامہ لیکس لے ڈوبے گی ‘مولانا بچش چانڈیو

ہفتہ 14 مئی 2016 16:51

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے دور رہنے کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں، پارلیمنٹ سے بھاگے تو پانامہ لیکس انہیں لے ڈوبے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم کو اس وقت دوستوں کی ضرورت ہے اور ضروری نہیں کہ وزیراعظم کے دوست صرف (ن) لیگ میں ہی ہوں بلکہ دوسری پارٹیوں میں بھی ان کے ہمدرد موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دھرنوں سے پارلیمینٹ نے ہی وزیراعظم کو بچایا تھا اور اب انہیں ایوان سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ایسا مشورہ دینے والے وزیراعظم کے دوست نہیں ہیں اور اگر نواز شریف پارلیمینٹ بھاگے تو پانامہ لیکس انہیں لے ڈوبے گی۔