تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں
ہفتہ 14 مئی 2016 16:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف خاندان کی 5 اہم شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما محمد مدنی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جو تفصیلات فراہم کیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں لہذا الیکشن کمیشن وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 159 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کرے۔
درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے حلقہ 119، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے حلقہ این اے 21 اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ کے لئے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی کے مطابق ہم ثابت کریں گے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے اثاثوں کی اصل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور پھر مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.