وزیراعظم نے جتنے غیر ملکی دورے کیے ہیں اتنی بارے تو وہ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں ہوئے ،بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 14 مئی 2016 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف پر تنقید کی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے تاجکستان کے بعد دورہ ترکی پر بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جتنے غیر ملکی دورے کیے ہیں اتنی مرتبہ تو انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ روز ہی تاجکستان کے دورے سے واپس لوٹے ہیں اور جلد ترکی روانہ ہوں گے ۔