Live Updates

عمران خان کے اثاثوں سے پوری قوم واقف ہے ‘ نواز شریف کے اثاثوں کی کسی کو خبر نہیں ، تحریک انصاف

عمران باہر سے زرمبادلہ قانونی ذرائع سے پاکستان لائے ‘نواز شریف منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے ،بیان

ہفتہ 14 مئی 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کے اثاثوں سے پوری قوم واقف ہے ‘ نواز شریف کے اثاثوں کی کسی کو خبر نہیں ‘ عمران خان باہر سے زرمبادلہ قانونی ذرائع سے پاکستان لائے ‘نواز شریف منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے ‘ کسی بھی سطح پر نواز شریف عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کے ذرائع آمدن پوری قوم کے علم میں جبکہ نواز شریف کے ذرائع آمدن ابھی تک نامعلوم ہیں ۔ عمران خان باہر سے زرمبادلہ قانونی ذرائع سے پاکستان لائے ‘نواز شریف قومی خزانہ لوٹ کر منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے ‘تحریک انصاف نے کہاکہ عمران خان نے برطانیہ میں کرکٹ کھیل کر اپنے نام پر کمپنی قائم کی ‘نواز شریف نے کرپشن کرکے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنائیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کی کمپنی برطانیہ میں کرکٹ سے پیسے کما کر برطانیہ ہی میں فلیٹ خریدنے کیلئے قائم کی گئی ‘نواز شریف کی کمپنیاں پاکستان میں رہتے ہوئے کرپشن اور ٹیکس چوری کے پیسوں سے پانامہ میں قائم کی گئیں ‘عمران خان نے اپنی کمپنی بیچ کر ساری دولت قانونی ذرائع سے پاکستان منتقل کی ،بیان میں کہاگیا کہ نواز شریف کی کمپنیاں آج بھی قائم ہیں اور قومی خزانہ لوٹ کر پیسہ باہر بھجوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ‘ بیان میں کہاگیا کہ عمران خان باقاعدگی اور ایمانداری سے ٹیکس ادا کرکے قومی خزانے کو فائدہ پہنچاتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات