جدہ: سالی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 14 مئی 2016 16:40

جدہ: سالی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

جدہ:(اُر دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : جدہ میں ایک آدمی نے اپنی سالی کو گھر سے نہ جانے کی بنا پر غصے میں چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک صومالیہ سے تعلق رکھنے والی عورت کے شوہر نے اپنی سالی کو اپنے گھر سے چلے جانے اور کہیں اور رہائش اختیار کرنے کا کہا ، لیکن اسکی سالی نے اسکی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ جس اس آدمی کو غصہ آگیا اور اس نے کچن میں پڑ ی چھری کے متعدد وار کر کے اس کو قتل کر دیا۔ پولیس کو دیئے بیان میں اسنے کہا کہ میرا اسکے علاوہ کوئی اور ارادہ نہیں تھا۔اس کا میر ے گھر میں رہنا مجھے اچھا نہیں لگتا تھا۔ اور میں نے بار با ر اس سے کہا تھاکہ وہ یہاں سے چلی جائے لیکن اسنے ہر دفعہ انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :