ابو ظہبی: مسافروں کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ٹیکسی ڈرائیوروں ،کپمنیوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرانسپورٹ حکام

ہفتہ 14 مئی 2016 15:56

ابو ظہبی: مسافروں کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ٹیکسی ڈرائیوروں ،کپمنیوں ..

ابو ظہبی:(اُر دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : ابو ظہبی کے نئے قانونی مسودے کے مطابق اگر کو ئی ٹیکسی ڈرائیور مسافروں کی غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث پایا گیا تو اسکو جیل کی سزا اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی نقل و حرکت سے مراد بغیر میٹر کے ٹیکسی، یا بغیر لائسنس کے پرائیوٹ ٹیکسی چلانا وغیرہ شامل ہے. حکام نے مزید کہا ہے کہ اگر اس میں کوئی کمپنی باقاعدہ طور پر اس عمل میں ملوث ہوئی تو اسکو بند بھی کی جائے گا۔ یہ قانون مختلف محکمو ں سے منظور ہو نے کے بعد جلد ہی لاگوہوجائے گا۔ تا کہ غیر قانونی مسافروں کی نقل و حرکت میں ملوث افراد کو سزا دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :