Live Updates

صدرمملکت سچ کہتے ہیں کر پشن اور بد عنوانی ہی مسائل کی جڑ ہیں ‘ ممنون حسین وفاقی حکومت کو بھی کر پشن اور بد عنوانی کے خاتمے کی ہدایت کر یں تو ملک اور قوم کیلئے اچھا ہوگا ‘صرف صدر ممنون نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے کرپشن کر نیوالوں کا اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے ‘

تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمرانوں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیگی ‘اپوزیشن جماعتیں ملک میں کر پشن کیخلاف متحد ہو چکیں ہیں ‘ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا نظام اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا‘پنجاب حکومت ننکانہ کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائے عوام کیساتھ کسی قسم کا ظلم اور ناانصافی نہیں ہو نی چاہیے سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی بات چیت

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 مئی 2016 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ صدرمملکت سچ کہتے ہیں کر پشن اور بد عنوانی ہی مسائل کی جڑ ہیں ‘ممنون حسین وفاقی حکومت کو بھی کر پشن اور بد عنوانی کے خاتمے کی ہدایت کر یں تو ملک اور قوم کیلئے اچھا ہوگا ‘صرف صدر ممنون حسین نے پوری قوم کا مطالبہ ہے کرپشن کر نیوالوں کا اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے ‘تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمرانوں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیگی ‘اپوزیشن جماعتیں ملک میں کر پشن کیخلاف متحد ہو چکیں ہیں ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا نظام اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا ’پنجاب حکومت ننکانہ کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائے عوام کیساتھ کسی قسم کا ظلم اور ناانصافی نہیں ہو نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں مسائل کی اصل وجہ کر پشن اور بد عنوانی کو قراردیکر اپوزیشن کے موقف کی تائید کر دی ہے اور (ن) لیگ کو سمجھ لینا چاہیے کہ کر پشن اور بد عنوانی کے خاتمے کیلئے بغیر ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا ممکن نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن کیخلاف اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکیں ہیں ا ور حکمرانوں کو بھی کر پشن اور لوٹ مار چھوڑ کر اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا کیونکہ اسکے بغیر اپوزیشن کا حتجاج اور جد وجہد ختم نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو چاہیے کہ وہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کو بھی ہدایت کر یں کہ وہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار بند کر یں اور ملک میں کر پشن اور لوٹ کر نیوالوں کو بچانے کی بجائے ان سے پائی پائی وصول کی جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات