وزیر اعلی شہباز شریف نے ننکانہ میں کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 14 مئی 2016 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ننکانہ میں کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو امن عامہ کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھانے اور قانون کی عملداری ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :