وزیراعظم نواز شریف اور تاجک صدر مربوط علاقائی روابط کیلئے کوشاں ہیں‘ لاہور تا دوشنبے براہ راست پروازوں سے فضائی سفر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے‘ دونوں ملک باہمی تجارت کا حجم بڑھانے پر متفق ہیں

تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق سومرو کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 14 مئی 2016 15:34

دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق سومرو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور تاجک صدر مربوط علاقائی روابط کیلئے کوشاں ہیں، لاہور تا دوشنبے براہ راست پروازوں سے فضائی سفر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، دونوں ملک باہمی تجارت کا حجم بڑھانے پر متفق ہیں۔ وہ ہفتہ کو دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور تاجک صدر مربوط علاقائی روابط کیلئے کوشاں ہیں، لاہور تا دوشنبے براہ راست پروازوں کے فضائی سفر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، سربراہ راست پروازوں سے سفر کے دورانیے اور کرائے میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے دونوں ملکوں کے تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوئی، فضائی رابطوں سے تجارت، سیاحت اور عوامی رابطوں میں اضافہ ہو گا، پاکستان اور تاجکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو قریب لانے کیلئے کوشاں ہیں، کاسا 1000 منصوبے پر دونوں ملکوں کی قیادت نے خوشی کا اظہار کیا، دونوں ملکوں نے تمام شعبوں میں تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں ملک تجارتی حجم بڑھانے پر بھی متفق ہیں۔