ریاض: مہنگی ترین رولز رائیس کار کو تیز رفتاری کے باعث آگ لگ گئی

ہفتہ 14 مئی 2016 15:26

ریاض: مہنگی ترین رولز رائیس کار کو تیز رفتاری کے باعث آگ لگ گئی

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : سعودی عرب میں مہنگی ترین رولز رائیس کار 2016ماڈل کو تیز رفتاری کے باعث آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے ریاض کی ایک سڑک پر ایک تیز رفتار رولز رائس کا ر کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن کا ر ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کی بجائے تیز رفتار ی سے بھگانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے نے اسکا پیچھا کیا ۔ جب پولیس کی گاڑی ایک گلی میں پہنچی تو رولز رائس گاڑی گلی میں ایک طرف کھڑے پایا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف گاڑی کے کاغذات چیک کرنا تھا ،لیکن سعودی شہری اپنی قیمتی گاڑی کا نقصان کروا بیٹھا اور اب اسے سزا بھی جھیلنا پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :