لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پپینتالیس سنگل، ااٹھارہ ڈویژن اور تین خصوصی بنچز تشکیل دے دیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 مئی 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پپینتالیس سنگل، ااٹھارہ ڈویژن اور تین خصوصی بنچز تشکیل دے دیے گئے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے دس ڈویژن اور اٹھائیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئےایک خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن، پانچ سنگل اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئےآٹھ سنگل اور چار ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور چار سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :