انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی پیر کو اپنے 17ویں اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلقہ دستور ترمیمی بل کے مسودہ پر غور کر ے گی

ہفتہ 14 مئی 2016 14:41

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مئی۔2016ء) انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی پیر کو اپنے 17ویں اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلقہ دستور ترمیمی بل کے مسودہ پر غور کر ے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اس روز آفتاب احمد شیر پاؤ کی صدارت میں قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں بلاک کمپیوٹر رائزڈ قومی شناختی کارڈ سے متعلقہ مسائل پر بھی غور کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :