کراچی ‘جوڈیشل مجسٹریٹ نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں ایک بار پھر برطانوی تاجرسرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے‘ 29مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 14 مئی 2016 14:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں ایک بار پھر برطانوی تاجرسرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 29مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں برطانوی تاجرسرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکہ دہی مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم پیشی پرسرفرازمرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو29مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ پردھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔(اح)

متعلقہ عنوان :