جنوبی ایشیاء میں پائیدار ترقی کیلئے سائنس وٹیکنالوجی پر منعقدہ کوآرڈینیٹنگ کونسل کا سالانہ اجلاس 17 مئی ہوگا

ہفتہ 14 مئی 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء)جنوبی ایشیاء میں پائیدار ترقی کیلئے سائنس وٹیکنالوجی پر منعقدہ کوآرڈینیٹنگ کونسل کا سالانہ اجلاس 17 تا 18 مئی اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔سالانہ اجلاس میں مختلف ممالک کے وفود شرکت کریں گے ‘اجلاس کی میزبانی اس بارکامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کریگی یہ اجلاس 17 تا 18 مئی کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت کامسیٹس سنٹر آف ایکسی لنس انٹرنیشنل سنٹر برائے فزکس کولمبیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈورڈ دپوسادا فلوریز کریں گے۔ تکنیکی تعاون کا یہ پلیٹ فارم بیس بین الاقوامی ایس اینڈ ٹی سنٹرز آف ایکسی لنس کے سربراہان پر مشتمل ہے جو ہرسال کسی ایک سنٹر میں اپنا اجلاس منعقد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر کارروائی کے علاوہ اجلاس میں بین الاقوامی پروگرامز کامسیٹس نیٹ ورک کے بجٹ پر نظرثانی اور اس کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں بنگلہ دیش ، کولمبیا، مصر، چین، ایران، اردن، کرغزستان، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا، سوڈان، سینیگال، شام، تنزانیہ اور تیونس کے وفود شرکت کریں گے جبکہ یونیسکو، آئی سی جی ای بی، ایس ای ایس آر آئی سی اور سی ای او ایس ایف کے نمائندگان بھی بطور مبصرین اس اجلاس میں شرکت کریں گے دو دن پر مشتمل وفود کی سطح کے اس اجلاس میں کوآرڈی نیٹنگ کونسل کے نئے چیئرمین کا انتخاب اور کامسیٹس انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل بھی کارروائی کا حصہ ہوگی۔