پانامہ پیپرز معاملے پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کو تیار ہے ‘محمد زبیر

ہفتہ 14 مئی 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز معاملے پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کو تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ہمارے ٹی او آرز میں تبدیلی چاہئے تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے مطالبہ پر ہی پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ معاملہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جاسکیں اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مذکورہ معاملے کی تحقیقات کیلئے نیب کا نام لے رہے ہیں ‘ وہ کبھی کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ۔ محمد زبیرنے کہاکہ عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ ملک میں مثبت سیاست کریں۔