چارسدہ،پڑانگ پولیس کی کارروائی ،قتل اقدام قتل ،بھتہ خوری ، دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم راج ولی گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 14 مئی 2016 13:44

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) تھانہ پڑانگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل ،بھتہ خوری ،منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم راج ولی گرفتارکر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پڑانگ کے ایس ایچ گل مالک نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او سہیل خالد خان اور ڈی ایس پی نذیر خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مشہور بدنام زمانہ راج ولی علاقہ پڑانگ کے ایک حجرے میں موجود ہے جس پرافسران نے ہمیں فوری کاروائی کا حکم دیدیا اور موقع پر پہنچ گئے جہاں پر پولیس کے کاروائی سے ملزم راج ولی ولد تاج اکبر سکنہ پڑانگ بامسلح گرفتار کرلیا گیا انہوں نے کہاکہ ملزم راج ولی چارسدہ سمیت پشاور کے مختلف تھانوں کے پولیس کو قتل اقدام قتل،بھتہ خوری ،منشیات فروشی ،بارودی مواد رکھنے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا انہوں نے کہاکہ تھانہ پڑانگ پولیس کا مقصد علاقے سے جرائم کی بیخ کنی ہے اور عوام کی تعاؤن سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو پیغام دیا کہ جرائم کی دنیا سے توبہ تائب ہوجائیں بصورت دیگر پولیس قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :