بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

یاسمین رجوائے کوگھر جانیکی اجازت بھی دے دی گئی ہے ‘ رہائی کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکا پہنچی ‘ترجمان

ہفتہ 14 مئی 2016 13:36

بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنیکا فیصلہ واپس لے لیا اور سٹی اسکول ڈھاکا کی پرنسپل یاسمین رجوائے کورہا کردیا۔ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن کی ترجمان امبرین جان کے مطابق یاسمین رجوائے کوگھر جانیکی اجازت بھی دے دی گئی ہے اور وہ رہائی کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکا پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن اور بنگلہ دیشی حکام کے درمیان اسکول کے معاملے پر بات چیت کامیاب ہوگئی جس کے بعد بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنیکا فیصلہ واپس لے لیا۔انہوں نے کہاکہ اسکول کو تعلیمی سال کی تکمیل تک کام کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ‘امبرین جان نے واضح کیا کہ یاسمین کو شہر کی کشیدہ صورت حال کے باعث حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا اور پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا تھااس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو پھانسی دئیے جانے کے بعد پاکستانی ردعمل پر مقامی انتظامیہ نے اسکول کو بند کرنے کا حکم دیا تھاتاہم بعدازاں اسکول میں پڑھنے والے طالب علموں کے والدین کی جانب سے احتجاج کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :