عمان:بچوں کو کار میں سپیشل سِیٹ کے ساتھ باندھ کر رکھناضروری: سیفٹی ایکسپرٹس

ہفتہ 14 مئی 2016 13:30

عمان:بچوں کو کار میں سپیشل سِیٹ کے ساتھ باندھ کر رکھناضروری: سیفٹی ایکسپرٹس

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء):عما ن کی ٹریفک سیفٹی یکسپرٹس نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کو کار میں سپیشل سِیٹ کے ساتھ باندھ کر رکھناضروری تا کہ کسی بھی حادثے کی صور ت میں وہ نقصان سے بچ سکیں ۔عمان میں جاری ٹریفک سیفٹی مہم کی سپروائزر شیما اللواتی نے کہا کہ بہت سے والدین کو بچوں کے لیئے الگ سیٹ بیلٹ کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے۔

اس بارے میں آگاہی دینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو عورتیں گاڑیوں میں اپنے بچوں کو گود میں بٹھا کر رکھتی ہیں ۔ان کو نہیں پتہ کے وہ اپنے اور اپنے بچے کی جان کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ اگر اللہ نہ کرے کوئی حادثہ ہو جائے تو بچہ جھولی میں سے گاڑی سے باہر جا گرے۔اور جس سے جان جانے کا اندیشہ ہو تا ہے۔گیارہ سال سے کم عمر بچوں کے لیئے سیِٹ بیلٹ کا استعمال لازمی ہو نا چاہیئے۔اور جوچھ سال سے کم عمر بچوں کے لیئے تو خاص سیٹ کے ساتھ بیلٹ استعمال کر نی چاہیئے۔