Live Updates

ضلعی الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 13:28

ضلعی الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) :پشاور کے ضلعی الیکشن کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نوٹس پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت میں جلسہ کرنے پر جاری کیا گیا ۔ ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی کے 8میں امیدوار کی حمایت میں جلسہ کرناانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عمران خان کو 13مئی کو صبح11بجے الیکشن آفس طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ عمران خان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دی ہے جس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مزید کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 12 مئی کو کروائی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے 8 مئی کو پنڈال سجایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات