پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری مذاکرات ٹریک ٹو سطح پر اقدامات کر دیئے گئے

نئی دہلی کو آئندہ ماہ بات چیت پر آمادہ کرنے کے لئے کوششیں

ہفتہ 14 مئی 2016 13:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان پس پردہ مذاکرات یعنی ٹریک ٹو سطح کے مذاکرات میں شامل سابق اعلی فوجی آفیسروں ریٹائرڈ سفارتکاروں ، سرکردہ تاجروں کے علاوہ بھارت اور پاکستان کے سکالروں نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ فوری طو رپر دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لئے نئی اہلی اور اسلام آباد کو آمادہ کرین کی کوشش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹری ک ٹو سطح کے مذاکرات کے دوران اس بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے اور عنقریب ہی پس پردہ مذاکرات عمل میں شامل دو گروپ نئی دہلی اور اسلام آباد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بات چیت کا دور شروع کیا جا سکے سابق سفارتکاروں اور فوجی آفیسروں نے محسوس کیا کہ اگر دونوں ملک موجودہ حالات میں بات چیت سے دور ہوں گے تو کوئی بھی متنازعہ مسئلہ حل نہیں ہو گا جبکہ عالمی سطح پر جو صورت حال پائی جاتی ہے اس کو مدنظر رکھ کر دونوں ملکوں کا ایک دوسرے سے قریب آنا ضروری ہے ۔