بے واچ کی شوٹنگ ،پریانکا چوپڑاسونا ہی بھول گئیں

ہفتہ 14 مئی 2016 13:19

بے واچ کی شوٹنگ ،پریانکا چوپڑاسونا ہی بھول گئیں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پریانکا چوپڑا ”بے واچ“ کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف اور محو ہیں کہ انہیں سونا ہی بھول چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹویٹ کیا گیاہے کہ وہ اپنی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“ کی شوٹنگ رات میں ہونے کی وجہ سے سوناہی بھول گئیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھول جانا کتنا دلچسپ لفظ ہے،لیکن میں سونا بھول گئی ہوں۔واضح رہے ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“میں پریانکا چوپڑا وکٹوریہ لیڈز کے کردار میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔ پریانکا چوپڑا کی بے واچ آئندہ سال 19مئی کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی