پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت نے اٹھایا ہے، صدر مملکت ممنون حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 13:13

پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت نے اٹھایا ہے، صدر مملکت ممنون حسین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) :پانامہ لیکس کے ہنگامے پر صدر مملک ممنون حسین بھی خاموش نہ رہ سکے ۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت نے اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد ابھی اور بہت معاملات اٹھیں گے ۔ کرپٹ اور بد عنوان افراد کو اب ٹھیک ہو جانا چاہئیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بہت لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی کچھ نہیں کر سکتا لیکن پانامہ لیکس کے بعد بھی بہت سے لوگ پکڑ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کرپٹ افراد کی ضرورت نہیں ہے۔تمام کرپٹ لوگوں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیں گے۔