اداکارہ انجمن شہزادی کی پانچویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 14 مئی 2016 13:07

اداکارہ انجمن شہزادی کی پانچویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) اداکارہ انجمن شہزادی کی پانچویں برسی آج ( اتوار ) کو منائی جائے گی ۔ انجمن شہزاد کا اصل نام عظمیٰ یاسمین تھا اور انہوں نے 2000ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔انہوں نے 100سے زائد اسٹیج ڈراموں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انجمن شہزادی نے اسٹیج پر کام کا آغاز کیا تو ابتداء میں انہیں کچھ خاص کامیابی نہ مل سکی کیونکہ اس دور میں اسٹیج پر نرگس جیسی صف اول کی اداکارہ کا راج تھا ۔

مگر آہستہ آہستہ انجمن شہزادی نے اپنے رقص میں بہتر ی لا کر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ۔ انہیں ملک بھر کے نامور پروڈیوسرز نے اپنے ڈراموں میں کاسٹ کیا جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ۔اس کے بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی اور انہیں لالی ووڈ کے چند فلمسازوں نے اپنی آئٹم سانگ کے لئے کاسٹ کیا ۔ ان فلموں میں لیڈی کمانڈو ، سوسائٹی گرل اور آوارہ حسینہ جیسی فلمیں شامل تھیں ۔