اداکارہ میرا کل مقامی سینما میں اپنی فلم ” ہوٹل “ کا پہلا شو دیکھنے جائیں گی

ہفتہ 14 مئی 2016 13:07

اداکارہ میرا کل مقامی سینما میں اپنی فلم ” ہوٹل “ کا پہلا شو دیکھنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) اداکارہ میرا آج ( اتوار ) مقامی سینما میں اپنی فلم ” ہوٹل “ کا پہلا شو دیکھنے جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے ہدایتکار خالد حسن کی فلم ” ہوٹل “ میں مرکزی کردار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم حال ہی میں نمائش کے لئے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے ۔ اب اداکارہ میرا لاہور میں آج ( اتوار ) کو فلم کا پہلا شو دیکھنے کے لئے مقامی سینما گھر جائیں گی جہاں وہ شو سے قبل اپنے آٹو گراف سے فلم کے میوزک کی سی ڈیز تقسیم کریں گی اور اپنے پرستاروں کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں گی ۔یاد رہے کہ فلم میں اداکارہ میرا مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔