اداکارہ ہما علی کی گاڑی خراب ہو گئی ، رکشہ میں بیٹھ کر ڈرامہ کرنے الحمراء پہنچ گئیں

ہفتہ 14 مئی 2016 13:07

اداکارہ ہما علی کی گاڑی خراب ہو گئی ، رکشہ میں بیٹھ کر ڈرامہ کرنے الحمراء ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) اداکارہ ہما علی کی گاڑی خراب ہو گئی ، رکشہ میں بیٹھ کر ڈرامہ کرنے الحمراء پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ہما علی اپنے گھر سبزہ زار سے الحمراء میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے لئے نکلی تو سکیم موڑ پر ان کی گاڑی خراب ہو گئی ۔ ڈرائیور کی لاکھ کوششوں کے باوجود گاڑی ٹھیک نہ ہو سکی جس کے بعد اداکارہ ہما علی رکشہ میں بیٹھ کر الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے پہنچ گئیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر نے اداکارہ ہما علی کے پروفیشنل ازم کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے ان کو داد ددی ۔