پاکستانی فوک گلوکاروں نے ماں بولی پنجابی زبان کی بڑی خدمت کی ہے‘شوکت علی راجہ

ہفتہ 14 مئی 2016 12:35

پاکستانی فوک گلوکاروں نے ماں بولی پنجابی زبان کی بڑی خدمت کی ہے‘شوکت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) مایہ ناز فوک گلوکار شوکت علی راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوک گلوکاروں نے ماں بولی پنجابی زبان کی بڑی خدمت کی ہے‘پنجابی زبان کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں فوک گلوکاروں نے بڑ اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شوکت علی راجہ نے کہا کہ عابدہ پروین ،ریشماں ،غلام علی جیسے عظیم گلوکاروں نے اپنے ملک کا نا م روشن کیا ہے ۔پنجابی زبان کی ان خدمات پران گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے 100 سے زیا دہ البم ریلیز ہوچکے ہیں اورمیرے چاہنے والوں کی محبت ہے کہ وہ میر ے گائے ہوئے گانے کو پسند کرتے ہیں ۔