اسٹیج اداکارہ تعبیر برال بھی ”پیار دے نشے“میں آگئی

ہفتہ 14 مئی 2016 12:35

اسٹیج اداکارہ تعبیر برال بھی ”پیار دے نشے“میں آگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ تعبیر برال بھی ”پیار دے نشے“میں آگئی۔بتایا گیا ہے کہ تعبیر برال الحمراء کلچرل کمپلیکس میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ ”پیار دے نشے“میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی شاندار رقص پرفارمنس اور سیچوئیشن کے مطابق کردار کو شائقین تھیٹر کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تعبیر برال کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں ڈرامہ میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیتوں پر پرفارم کروں لیکن اس بار روٹین سے ہٹ کر ایک پنجابی گیت پر پرفارم کر رہی ہوں جس بہت پسند کیا جا رہا ہے۔جس پر اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکار ظفر ارشاد، مجاہد رانا، وسیم اکرم اور شاہد نوشاد شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے ڈائریکٹر قیصر جاوید ہیں۔