Live Updates

پی ٹی آئی کی مسلم لیگ ن کی 5 شخصیات کے کاغذات نامزدگی میں اظہار دلچسپی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 12:32

پی ٹی آئی کی مسلم لیگ ن کی 5 شخصیات کے کاغذات نامزدگی میں اظہار دلچسپی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی 5 اہم شخصیات کے کاغذات نامزدگی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی پانچ شخصیات کے کاغذات نامزدگی طلب کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی نے باضابطہ درخواست بھی دے دی ہے۔ 5 شخصیات میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کی اثاثوں کی تفصیلات اپنی سائٹ پر جاری کرنے کے بعد ہٹا دی تھیں جس کے سبب پی ٹی آئی نے ان شخصیات کے کاغذات نامزدگی لینے کے لیے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن سے ہی رابطہ کر لیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات